وزیراعظم سے جان رائس کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خصوصی طیارے کے ذریعے نیو یارک پہنچے، جہاں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکا میں مصروفیات کا آغاز جنرل الیکٹرک کے وائس پریزیڈنٹ جان رائس سے ملاقات سے کیا، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے دروازے کھلے ہیں، امریکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری پر خوش آمدید کہیں گے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، ان کی ترکی، ایران، افغانستان اور سری لنکا کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

وزیر اعظم نیپالی، برطانوی ہم منصب اور اردن کے شاہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے۔

install suchtv android app on google app store