فاروق ستار کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پر گفتگو

فاروق ستار اور  شاہ محمود قریشی فائل فوٹو فاروق ستار اور شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان دوریاں ختم ہونے لگیں۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور کامران ٹسوری کی تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ لندن جانے سے قبل رہنماؤں کے درمیان اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے لندن سے واپسی کے بعد بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز آنے کا عندیہ بھی دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی ہمایت کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار کا بطور اپوزیشن لیڈر پلڑا بھاری ہو جائے گا۔

install suchtv android app on google app store