افغانستان کا مسئلہ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قومی معیشت مضبوط ہو گی۔ منگل کو آستانہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائے گا۔

انہوں نے سائنسدانوں کو مشورہ دیا کہ وہ زرعی تحقیق پر توجہ دیں تاکہ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔

صدر نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے افغان بھائیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

install suchtv android app on google app store