امید کرتے ہیں پاکستان کے سیکیورٹی تحفظات کو دور کیا جائے گا: آرمی چیف

کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے اسکرین گریپ کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے سیکیورٹی تحفظات کو بھی دورکیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آسٹریلین ہم منصب کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ کینبرا میں ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے بہت ڈو مور کرلیا اب دنیا کی باری ہے، جنرل باجوہ

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے آسٹریلین وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں اور آسٹریلین آرمی اور بحریہ کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں جن میں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آسٹریلین سویلین اور فوجی قیادت کو خطے کی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلوی لیڈرشپ نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مزید جانئیے: پاک فوج کے سربراہ کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیکیورٹی صورت حال بہتر کی ہے اور علاقائی معیشت میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے جب کہ پاکستان امید کرتا ہے اس کے سیکیورٹی تحفظات کو بھی دور کیا جائے گا، پاکستان امن سے متعلق کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

install suchtv android app on google app store