اسلام آباد کے عوامی مرکزمیں ایک بار پھر آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے علاقے ریڈ زون کے عوامی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اسلام آباد کے علاقے ریڈ زون کے عوامی مرکز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

عوامی مرکزمیں آتشزدگی کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم فائربرگیڈ کے عملے آگ پرقابو پالیا تھا تاہم عمارت کو ایک بار پھر آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔

اسلام آباد میں شاہراہ دستورپرواقع عوامی مرکزمیں صبح 7 بج کر30 منٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث ایئرکنڈیشن پلانٹ میں آگ لگی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی پوری عمارت کولپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ کا عملہ فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچا جہاں ڈھائی گھنٹے کے مسلسل ریسکیوآپریشن کے بعدعمارت میں لگی آگ پرقابوپالیا گیا تھا تاہم تیزہوا کے باعث عمارت کو ایک بار پھر آگ نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب عوامی مرکزکی عمارت میں رات کی ڈیوٹی پرموجود 2 ملازمین علی رضا اورعمرنے آگ لگنے کے باعث عمارت سے چھلانگ لگا دی، دونوں افراد کوزخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ملازمین جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق امدادی کارکنوں نے عوامی مرکزسے 12 افراد بحفاظت باہرنکالا تاہم گارڈ وقارابھی تک لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب امدادی کارکنوں کے مطابق بلڈنگ کے پیچھے پڑے گیس سلنڈروں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر کے عمارت کو بڑے مالی و جانی نقصان سے بچایا گیا۔

install suchtv android app on google app store