Fri 17 November 2017

نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اسپتال سے گھر منتقل

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز فائل فوٹو سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں۔

کلثوم نواز کو برطانوی ڈاکٹروں نے بلڈ کینسر تشخیص کیا ہے جس کے علاج کے لیے وہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں کل ان کی سرجری بھی ہوئی تھی جب کہ اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لیے نوازشریف بھی ان کے پاس ہیں۔

حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین نواز نے کلثوم نواز کے گھر پہنچنے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی۔

اپنی ٹوئٹ میں زید حامد نے لکھا ’الحمداللہ ہم گھر واپس پہنچ گئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ دادی کے لیے دعاؤں پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جب کہ انہوں نے سب کو عید کی بھی مبارکباد دی۔

مزید جانئیے: کلثوم نواز کی لندن میں کامیاب سرجری، ذرائع

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں اور ان کی انتخابی مہم مریم نواز چلارہی ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.