قوم والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرے: مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے والد اور والدہ کی تصویر شیئر کی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اسپتال کے کمرے میں بستر پر لیٹی اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے پاس کھڑے ہیں اور ان کا ہاتھ بیگم کلثوم کے سر پر ہے۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہونے والی ہے لہٰذا پوری قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

 

install suchtv android app on google app store