وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید قربان پر یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک تعطیلات ہوں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہو گی۔