ٹرمپ کی دھمکی پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ٹرمپ کی دھمکی پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیوں پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانیوالی دھکمیوں پر تحریک انصاف کی طرف سے ردعمل سامنے آیا ہے اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنماوں عارف علوی، شاہ محمود قریشی، اسدعمر، شفقت محمود اور شیریں مزاری کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک التواجمع کرادی ہے۔

تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ ایوان زیریں کے معمول کا ایجنڈا فوری طور پر ملتوی کرکے امریکی صدر کے تشویشناک خطاب سے پیدا شدہ صورتحال پر بحث کی جائے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان پر دہشت گردی کی افزائش کا سنگین ترین الزام عائد کیا ہے،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف کسی بھی قوم نے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اورپاکستان سمیت جنوبی ایشیاکےبارےمیں نئی امریکی پالیسی کااعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینےسےپاکستان کوفائدہ،دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے جو افراتفری پھیلاتے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پرخاموش نہیں رہیں گے۔

آرلینگٹن کےفوجی اڈے میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گیارہ ستمبرحملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ،ہم کسی صورت گیارہ ستمبرکے واقعے کو فراموش نہیں کرسکتے۔

install suchtv android app on google app store