افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے: اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نےکہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان غیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات38 برس سے بھگت رہا ہے۔

اعزازچوہدری نے یہ بات ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان بعد کہی اورساتھ یہ بھی کہا کہ امریکی انتطامیہ سےملاقات کرکے نئی پالیسی کی تفصیل جاننے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی جانئیے: نئی افغان پالیسی: ٹرمپ کا پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام

اعزاز چوہدری نے بتایا کہ قیام پاکستان سے آج تک کا نصف سے زائد عرصہ انہی منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا جبکہ پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیے عالمی کوششوں کا مستقل ساتھ دیاہے۔

پاکستانی سفیر کہا کہنا تھا کہ صرف افغانیوں کی قیادت میں مذاکرات ہی افغانستان میں دیرپاامن لاسکتےہیں تاہم انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: امریکا غلط دعوے کے بجائے دہشتگردی کےخلاف پاکستان کا ساتھ دے: دفتر خارجہ

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت واضح کرتی رہی ہے کہ اس کی سر زمین کسی بھی دہشت گرد کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔

پاکستان امریکا کے ساتھ تعمیر انداز میں بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام آ سکے۔

install suchtv android app on google app store