نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وفاق سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی بیرسٹر اقبال چوہدری کی درخواست پر جسٹس مامون رشید نے سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف نااہل قرار دیئے گئے ہیں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا ضروری ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے نواز شریف اور بچوں کو طلب کیا، نواز شریف اور خاندان نے نیب میں پیش میں ہونے سے انکار کر دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان مختلف ممالک کے ویزے رکھتا ہے، خدشہ ہے کہ نیب ریفرنس پر گرفتاری سے بچنے کے لیے نوازشریف بیرون ملک چلے جائیں گے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف پر وفاق، وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

install suchtv android app on google app store