حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ

 وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز

کلثوم نواز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ لندن روانگی سے قبل پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کلثوم نواز اور میں وطن واپس آجائیں گے اور این اے 120 کا الیکشن ہم سب کا الیکشن ہے اور ہم سب مل اس ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ 17 اگست کوبیگم کلثوم نواز پی کے757سےلندن روانہ ہوگئیں تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز 24 ستمبر کو وطن واپس آئیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے این اے 120 سے ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منظور کرلیے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store