نیب میں آج نوازشریف،مریم نواز اور بیٹوں کی طلبی

نیب میں آج نوازشریف،مریم نواز اور بیٹوں کی طلبی فائل فوٹو

منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور نے آج برطرف  سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی کو بھی طلب کرلیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جا ری کر دیا گیا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا اور آخری نوٹس ہے ، آج بھی نہ آئے تو رپورٹ سپریم کورٹ کو دے دی جائے گی ۔ عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

شریف فیملی کو اس سے پہلے ا توار کو پیشی کا نوٹس دیا گیا تھا مگر شریف خاندان حا ضر نہ ہوا، تاہم شریف خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انھیں اتوار کی پیشی کا کوئی نوٹس نہیں ملا تھا۔

نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جا ری کیا ہے ، جب کہ گزشتہ روز نیب لاہور نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی سے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔

نیب نے 20 اگست کو سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز، اور داماد کیپٹن صفدرکو ایون فیلڈ فلیٹس کیس کی تفیتیش کے لیے طلب کیا تھا لیکن شریف خاندان کی جانب سے کوئی بھی فرد پیش نہیں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب کو شریف حاندان کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا کی ابھی پاناما کیس نظر ثانی کی اپیل جاری ہے لہذا ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد پیش نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل 15 اگست کو سابق وزیر اعظم نوازشریف نے پانامہ کیس میں نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، نواز شریف کی جانب سے فیصلے پر نظرثانی کی تین درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے میں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف 6 ہفتوں میں نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store