لاہور ہائیکورٹ واقعہ کیخلاف وکلا کی ملک گیر ہڑتال، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور ہائیکورٹ واقعہ کیخلاف وکلا کی ملک گیر ہڑتال فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ واقعہ کیخلاف وکلا کی ملک گیر ہڑتال

لاہور ہائیکورٹ واقعہ کے خلاف آج وکلا کی ملک گیر ہڑتال ہے، عدالت کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز تعینات کی گئی ہے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شیرزمان ایڈووکیٹ کی گرفتاری اور پیش کرنے کے حکم پر وکلا سراپا احتجاج ہیں۔ لاہور بار کی اپیل پر وکلا کی جانب سے لاہور کی ضلعی عدالتوں میں ہڑتال کی جا رہی ہے، لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کی جزوی ہڑتال کے باعث سائلین کے کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

لاہور کی ماتحت عدالتوں میں بھی وکلاء کی عدم پیشی سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب وکلاء کے احتجاج کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ کے اطراف کو کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ عدالت جانیوالے راستے سیل کر دئیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز لاہور میں وکلاء پر تشدد اور ملتان میں رہنماؤں کی گرفتاری پر وکلاء نے شہر شہر احتجاج کیا۔ کراچی میں بھی وکلاء نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید جانئیے: لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کا احتجاج، پولیس کی شیلنگ

کراچی بار کونسل نے جنرل باڈی کا اجلاس بلایا اور آج ہڑتال کا اعلان کیا۔ گوجرانوالہ میں بھی وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور سیالکوٹ روڈ بند کر کے احتجاج کیا۔ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے فیصلے کی واپسی تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

فیصل آباد میں تاجر برداری وکلاء کی حمایت میں سڑکوں پر آ گئی، احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ راولپنڈی میں بھی وکلاء سراپا احتجاج بنے رہے۔ شیخوپورہ اور ننکانہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وکلاء کی حمایت میں احتجاج کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store