نواز شریف کی پارٹی معاملات میں داخل اندازی، الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نوٹس

نواز شریف کی پارٹی معاملات میں داخل اندازی، الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نوٹس نواز شریف کی پارٹی معاملات میں داخل اندازی، الیکشن کمیشن کا ن لیگ کو نوٹس

الیکشن کمیشن نے نا اہلی کے بعد نواز شریف کی پارٹی معاملات میں دخل اندازی، یعقوب ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر بنائے جانے کیخلاف درخواستوں پر مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں بینچ نے تحریک انصاف، عوامی تحریک اور نیاز انقلابی کی درخواستوں پرسماعت کی، الیکشن کمیشن نے تینوں درخواستیں یکجا کر دیں۔ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ نا اہلی کے بعد نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں بیٹھ کر فیصلے کیے، حالانکہ نا اہلی کے بعد مسلم لیگ نوازشریف کا نام بھی استعمال نہیں کرسکتی۔

بابر اعوان نے کہا پارٹی اجلاس بلانے سے پہلے ہی پارٹی کے قائمقام صدر کا نام سامنے آگیا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے تحت قائمقام صدر کی گنجائش ہی نہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ کے نئے صدر کے انتخاب میں انتخابی عمل مکمل نہیں کیا گیا، کوئی دکهاوے کا ہی الیکشن کمشنر مقرر کر لیتی، جو نا اہل ہو گیا اس کے نام سے پارٹی نہیں بن سکتی۔

install suchtv android app on google app store