حکمران آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم نہیں کرسکیں گے: ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن چلے گئے،کہتے ہیں حکمران آرٹیکل باسٹھ اور ترسٹھ میں ترمیم نہیں کرسکیں گے،اس ملک کی بدقسمتی ہے نااہل لوگ پارلیمنٹ کے ممبر ہیں۔

لندن روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے جلد ہی واپس آجائیں گے،نماز عید پاکستان میں پڑھوں گا،یورپ میں میرا آنا جانا تو لگا رہے گا،انصاف ملنے تک پاکستان میں ہی رہوں گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ باسٹھ اور ترسٹھ میں ترمیم کرسکیں ،اور انہوں نے اگر ایسا کچھ کیا تو ان کو دیکھ لے گے۔

ماڈل ٹائون کے شہدا کو انصاٖف ضرور ملے گا،نیب نے ان کو تیسری بار اپنی صفائی دینے کا موقع دیا ہے،اس چیز کا ان کو فائدہ اٹھانا چاہیے،اگر یہ ایسے ہی حیلے بہانے کرتے رہے تو نیب ان کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے۔

سربراہ عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا ملک سے واپسی پر خوشخبری دوں گا،ہم ان کے خلاف نئی پیٹیشن بھی دائر کرنے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store