پاکستان کسی صورت اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے: جنرل زبیر محمود حیات

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کہتے ہیں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیسکام کا دورہ۔۔۔نیسکام کے اسڑٹیجک سسٹم پر اظہار اطمنان۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نیسکام کے اسٹرٹیجک سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا،، دورے کے دوران جنرل زبیرمحمود حیات کو نیسکوم کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان کسی صورت اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store