چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں کچھ نیا نہیں: شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس میں کچھ نیا نہیں ہے اس وقت پرویز رشید حاوی ہوگئے ہیں.

شیخ رشید سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کوئی نئی بات نہیں کی ہے تاہم یہ بات حقیقت ہے کہ اس وقت پرویز رشید حاوی ہوگئے ہیں.

یہ پڑھیں : استعفے کی وجوہات بیان کیں تو پارٹی کو نقصان ہوگا: چوہدری نثار

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ تو پرویز رشید کا تھا اور ادارے بھی مانتے ہیں کہ چوہدری نثار ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں موجودہ حالات میں نواز شریف درمیانی راستہ نکال رہے ہیں، میرا مشورہ ہے کہ نوازشریف اپنے مشیر بدلنے چاہئیں.

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کراچی کا کچھ ٔپتہ نہیں، فوج نے وہاں آپریشن کیا اور امن و امان کو بحال کرکے کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنایا.

شیخ رشید نے کہا کہ آئین اور قانون کا بول بالا ہونا چاہیے اور کسی بھی شخص کو چاہے وہ کتنا بڑا ہی عہدہ کیوں نہ رکھتا ہو کو قانون کے تابع ہونا چاہیے اور سب کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیئے.

install suchtv android app on google app store