خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اظہار تشویش

خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اظہار تشویش خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اظہار تشویش

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خرید و فروخت میں بہت زیادہ فرق پر تسویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھا ہے۔ خط میں اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خرید و فروخت میں بہت زیادہ فرق ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ کے مطابق پٹرول اور ڈیزل تقریباً 30 اور 35 روپے فی لٹر کے حساب سے خریدا جاتا ہے اور پھر 70 سے 80 روپے فی لیٹر کے بھاؤ فروخت کردیا جاتا ہے۔

خورشید شاہ نے خط میں کہا ہے کہ قیمت خریدو فروخت کی وجہ ظالمانہ حکومتی ٹیکس اور لیویز ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے 70 فیصد افراد کا تعلق نچلے طبقے سے ہے، بتایا جائے کہ نچلے طبقے پر اضافی بوجھ کیوں ڈالا جارہا ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اپنے ٹیکس کے نظام کی درستگی کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز میں کمی لاتے ہوئے عام آدمی کے سر سے ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store