اسٹیٹ بینک سے اسحاق ڈار،اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

اسٹیٹ بینک سے اسحاق ڈار،اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب اسٹیٹ بینک سے اسحاق ڈار،اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز کیس سے متعلق اپنے 28 جولائی کے فیصلے میں نیب کو شریف خاندان، اسحاق دار اور دیگر کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے مطابق نیب نے چار ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کیا جن میں سے ایک اسحاق ڈار کے خلاف بھی ہے، جو آمدنی سے کئی گنا زیادہ اثاثے بنانے پر ان کے خلاف دائر کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں الزامات کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں میں بہت کم عرصے کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا اور وہ 90 لاکھ روپے سے 83 کروڑ 10 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔

اسٹیٹ بینک سے طلب کی گئی تفصیلات سے نیب کو اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات میں مدد ملے گی۔

نیب کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ تبسم، بیٹے علی مصطفیٰ اور مجتبیٰ حسنین اور بہو اسما علی کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے موجودہ صدر سعید احمد کے بھی تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسما، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی ہیں۔

نیب نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کے خاندان کی بینک تفصیلات 25 اگست تک فراہم کی جائیں۔

install suchtv android app on google app store