نواز شریف اور صاحبزادوں کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار

نواز شریف اور صاحبزادوں کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار نواز شریف اور صاحبزادوں کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار

شریف خاندان نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ نواز شریف اور صاحبزادوں کی طلبی کے حوالے سے شریف خاندان نے نیب کو جواب سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے نیب کو تحری طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔ نیب کو لکھے گئے جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی کارروائی یکطرفہ، غیر شفاف اور غیر منصفانہ ہے۔

نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے نیب کو بھیجے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر رکھی ہے، اپیل کی سماعت کیلئے منظوری پر نیب کی کارروائی بے کار ہو جائے گی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف سے معروف قانونی ماہر امجد پرویز اور خواجہ حارث نے رائیونڈ میں ملاقات کی تھی اور نواز شریف کو نیب میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ جب فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کر رکھی ہے تو نیب میں پیشی کی ضرورت نہیں ہے۔

قانونی ماہرین نے سابق وزیراعظم کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ جس فیصلے کی بنیاد پر نیب کارروائی کررہا ہے وہ فیصلہ ہی چیلنج کردیا گیا ہے تو پھر پیشی ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں سے کرنے والے سوالوں کا تعین کرلیا ہے، نواز شریف اور صاحبزادوں سے ہل میٹل کمپنی اور العزیزیہ اسٹیل ملز لیمیٹڈ کے بارے میں سوال کئے جائیں گے، سوالنامے میں زیادہ تر مالی معاملات کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

نیب کی جانب سے تیار کئے گئے سوالنامے میں العزیزیہ اسٹیل ملز کی اراضی، مشینری کی خرید اور انفراسٹرکچر کی تشکیل کے حوالے اور العزیزیہ اسٹیلز مل کے لئے مشینری دبئی سے منگوانے کے ثبوتوں سے متعلق بھی سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔

سوالنامے میں ہل میٹل اسٹیبلیشمنٹ کمپنی کے حوالے سے بھی سوال شامل ہوں گے، ہل میٹل کمپنی کیسے بنی اور اس کو بنانے کے لئے پیسے کہاں سے آئے؟ہل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کون کون شامل ہیں، ہل میٹل کمپنی کے شئیر ہولڈرز کی تفصیلات کہاں ہے؟۔

install suchtv android app on google app store