پارٹی کا قائم مقام صدر بناتے ہوئے مشورہ تک نہیں کیا گیا: چودھری نثار

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار علی خان سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار علی خان

چودھری نثار نے پارٹی قیادت کے فیصلوں پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کردیا۔کہتے ہیں پارٹی کا قائم مقام صدر بناتے ہوئے مشورہ تک نہیں کیا گیا۔ فیصلہ لاہور میں کرنا تھا تو اسلام آباد میں اجلاس کیوں بلایا گیا۔

پنجاب ہاوس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کی اندرونی کہانی سچ نیوز سامنے لے آیا ۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک بار پھر پارٹی پالیسی پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں سینئر رہنما ہوں لیکن کوئی مجھ سے مشورہ کرنا بھی گوارہ نہیں کرتا۔ میڈیا کو بھی قائم مقام صدر سے متعلق پہلے آگاہ کر دیا گیا۔ ایک شکوہ ہو تو بیان کریں

چودھری نثارنے موقف اپنایا کہ میڈیا میں نام دینے کے بعد مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔

اگر فیصلہ لاہور میں ہی کرنا تھا تو اسلام آباد میں اجلاس کیوں بلایا گیا۔۔ان کا کہناتھا کہ پارٹی میں بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ حالات اس نہج پر کیوں آئے مگرکوئی بولنے کو تیارنہیں۔

ذرائع کےمطابق خواجہ سعد رفیق ،مشاہد اللہ اور چودھری جعفراقبال سمیت کئی رہنماوں نے چودھری نثار کے موقف کی تائیدکی۔

سعد رفیق اور مشاہد اللہ کا کہناتھا کہ پارٹی معاملات اجلاس سے قبل میڈیا پرنہیں آنے چاہییں۔

اجلاس میں سرداریعقوب ناصرکو ن لیگ کا قائم مقام صدربنانے کی فیصلے کی توثیق کی گئی ،پارٹی کے مستقل صدرکے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 7 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store