آرمی چیف سے پولش فورس کمانڈر اور ادرن کے سفیر کی ملاقاتیں

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولش فورس کے کمانڈر اور ادرن کے پاکستان میں تعینات سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،، اس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پالش فورس کے کمانڈر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔۔ ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاع، ٹریننگ اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،، وفد کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

پولش کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا،، اس سے قبل جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے پولش کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور پولش کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر نواف خلیفہ نے بھی پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store