خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا، ترجمان پاک فوج

خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا، ترجمان پاک فوج خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا گیا، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کی وادی راجگال سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی بنیادی خصوصیت ملک کے بعض مقامات پر چھپے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن خیبر فور سطح سمندر سے 12 سے 14 ہزار فٹ کی بلندی پر جاری ہے، وہاں کارروائی کے لئے فوج تو پہنچ سکتی تھی لیکن اتنی بلندی پر اسلحہ وگولہ بارود اور راشن سمیت کمک کی فراہمی کو یقینی بنانا آسان نہیں تھا۔

وادی راجگال میں آپریشن میں کامیاب پیشرفت جاری ہے اوراسے عسکریت پسندوں سے خالی کرالیا گیا ہے، اب اس کی مکمل کلئیرنس کا عمل جاری ہے، وہ آئندہ چند روز میں آپریشن خیبر فور کی تکمیل کااعلان کریں گے۔

install suchtv android app on google app store