اسلام آباد میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کا قتل

اسلام آباد میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کا قتل اسلام آباد میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کا قتل

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں نامعلوم افراد نے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کردیا ہے، قتل کئے جانے والے افراد کا تعلق بونیر سے ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقے سنگجانی میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک گھر میں تین افراد کی لاشیں موجود ہیں ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں جن کا تعلق صوبے خیبر پختون خواہ کے ضلع بونیر سے ہے، جاں بحق ہونے والا شخص گھر کا سربراہ بتایا جاتا ہے جو کہ اسلام آباد میں مزدوری کرتا تھا۔

اس موقع پر مالک مکان نے پولیس کو بتایا کہ جاں بحق افراد کچھ ماہ قبل ہی یہاں کرائے پر آئے تھے، مجھے مقتولین کے بارے میں مزید تفصیلات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔

install suchtv android app on google app store