چیف جسٹس کا ملتان میں جرگے کے حکم پرلڑکی سے زیادتی کا نوٹس

  • اپ ڈیٹ:
 چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب ںثار فائل فوٹو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب ںثار

چیف جسٹس آف پاکستان نے ملتان جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب ںثارنے ملتان جرگے کے حکم پر لڑکی سے زیادتی کا نوٹس لے لیا، چیف جسٹس نے اخباری خبروں پرنوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب خاتون سے زیادتی کے واقعہ پرگزشتہ روز16 افراد کو گرفتارکیا تھا جب کہ اب پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت مزید 4 افراد کوگرفتارکرلیا جس کے بعد گرفتارہونے والے ملزمان کی تعداد 25 ہوگئی۔

مزید جانئیے: ملتان میں پنچایت کے حکم پر لڑکی سے زیادتی

واضح رہے کہ ملتان میں 16 جولائی کوعمر وڈا نامی شخص نے 12 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس پرپنچایت نے بدلے میں عمروڈا کی 17 سالہ بہن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا حکم سنایا جس پرمتاثرہ لڑکی کے بھائی اشفاق نے 18 جولائی کوعمر وڈا کی بہن کے ساتھ زیادتی کی۔

install suchtv android app on google app store