پی ٹی آئی چوہدری نثار کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے: خورشید شاہ

  • اپ ڈیٹ:
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف 14 اگست تک وزیراعظم نہیں رہیں گے جب کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا نوازشریف 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کر سکیں گے کیوں کہ وہ 14 اگست تک وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی درخواست

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا، 12، 13 یا 14 اگست سے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ وہ تیسری بار وزیراعظم بنے مگر میاں صاحب بہت ضدی ہیں وہ اڑجاتے ہیں اور نقصان اٹھاتے ہیں جب کہ لوگ بھاگ جائیں گے اور میاں صاحب اکیلے رہ جائیں گے۔

مزید جانئیے: شہباز شریف کی وزیرداخلہ سے ملاقات، پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں جب کہ پی ٹی آئی تو انہیں ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا کوئی دشمن نہیں، یہ خود اپنے دشمن ہیں جب کہ گرینڈ اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

install suchtv android app on google app store