وزیراعظم کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آ گیا

وفاقی وزیر خواجہ آصف وفاقی وزیر خواجہ آصف

وزیراعظم کے بعد خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا۔ تحریک انصاف نے دعوہ کیا ہے خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ دبئی کپمنی کے ملازم نکلے۔ کہتے ہیں ن لیگ کے سیالکوٹی درباری کو بھی گھر بھیجیں گے ۔

تحریک انصاف نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے لئے قانونی چارہ جوئی پر غور شروع کر دیا ،وزیراعظم کے بعد خواجہ آصف کا اقامہ بھی منظر عام پر آگیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے بھی اقامے سے حاصل آمدنی الیکشن کمیشن گوشواروں میں شامل نہیں کی ۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا سیالکوٹی درباری اقامے والا نکلا ۔ آرٹیکل باسٹھ, تریسٹھ کے تحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے۔ اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا جنہیں پراجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا۔

عثمان ڈارکا کہنا ہے اقامہ کرپشن کرکے ملک سے بھاگنے کا چور راستہ ہے۔ خواجہ آصف سے متعلق حیرت انگیزانکشافات سامنے آئے ہیں ۔۔ خواجہ آصف کی کرپشن ثبوتوں کے ساتھ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ممکنہ وزیراعظم موجودہ وزیراعظم سے مہا کرپٹ نکلا۔ پاکستان میں کرپشن کی لوٹ سیل لگانے والے باہرنوکریاں کررہے ہیں ۔

عمران خان کا اقامہ نکلتا تو ن لیگ آسمان سر پر اٹھا چکی ہوتی۔

عمران خان کا اقامہ نہیں کیونہ ایک ایک پیسہ ملک میں ہے۔ خواجہ آصف سے متلعق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔ خواجہ آصف اقامہ نکلنے کے بعد شیروانی والے سے پیسے واپس لے لیں ۔۔

install suchtv android app on google app store