کچھ لوگ چاہتے ہیں عمران خان نااہل ہو جائیں: بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کہتے ہیں کچھ لوگ چاہتے ہیں عمران خان نااہل ہو جائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کچھ کی خواہش اور کچھ کی ضرورت ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا قومی منظر نامے پر چار مقدمات چھائے ہوئے ہیں،سب سے بڑا مقدمہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے سامنے ہیں،پاکستان کی سیاست اور ریاست کا لائحہ عمل طے ہونے جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ جے آئی ٹی پر الزامات مسترد کرچکی ہے، نوازشریف نے پندرہ ہزارریال پرنوکری کی لیکن بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات پیش نہیں کیں، ایک مقدمہ میں بچانے کیلئے سارے وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں،عمران خان نے قوم کے سامنے پوری منی ٹریل رکھ دی۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا انیس سو چھہتر کا توہین عدالت قانون ختم ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کارروائی کا اختیار نہیں،صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو توہین عدالت کارروائی کا اختیار ہے۔

نعیم الحق کہتے ہیں حکومت نےسازش کےتحت عمران خان کے خلاف مقدمات بنائے،تمام حقائق سامنے آچکے ہیں،ہمیں کوئی چیز نہیں چھپانی۔

install suchtv android app on google app store