میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے ملازمین کے الزامات پر ان کا شکر گزار ہوں، انہیں الزامات کی بدولت میں نے اپنا 40 سالہ مالیاتی ریکارڈ نکالا۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان قوم کےسامنے بے نقاب ہو چکاہے، میں نے احتساب کے لیے خود کو قوم کے سامنے پیش کر دیا جب کہ احتساب کے اسی عمل نےشریف خاندان کے مالیاتی جرائم بے نقاب کیے۔

install suchtv android app on google app store