پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں سے دہشتگرد حملوں میں کافی کمی آئی ہے: اعزاز احمد چوہدری

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشتگردوں کے خاتمے کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں دہشت گرد حملوں میں کافی کمی آئی ہے۔

واشنگٹن میں اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے اور اس نے اس کے خلاف جنگ میں بھاری جانی ومالی قیمت ادا کی ہے ۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے اور آپریشن ردالفساد اور حال ہی میں شروع کئے گئے آپریشن خیبر فور اس کے ثبوت ہیں۔

پاکستان کے سفیر نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے۔

 

 
 
install suchtv android app on google app store