راول ڈیم سےراولپنڈ ی شہرکو پانی کی سپلائی بحال کردی گئی

راول ڈیم سےراولپنڈ ی شہرکو پانی کی سپلائی بحال کردی گئی فائل فوتو

اسلام آباد کے راول ڈیم سے راولپنڈ ی شہر کو پا نی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ راول ڈیم کے پا نی میں آرسینک اجزانہیں پائے گئے۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں پانی کے نمونے کلیئر آنے کے بعد پانی کو پینے کے قابل قرار دے دیا گیا۔

رااول ڈیم سے راول پنڈی شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ ترجمان واساکے مطابق راول ڈیم کےپانی میں کسی قسم کا آرسینک مواد نہیں پایا گیا ہے۔

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کا پانی پینےکےلیے مناسب ہےفشریز حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیاں آکسیجن کی کمی سے مر رہی ہیں۔

اسلام آباد کے راول ڈیم میں مچھلیوں کے مرنے کے بعد ڈیم سے راولپنڈی شہر کو پینے کے پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی۔ اس سے پہلے ڈیم کے پانی میں زہر ملائے جانے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرایا گیا تھاجبکہ آرمی اہل کاروں نے بھی اس معاملے کا جائزہ لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store