حج آپریشن24جولائی سے شروع ہوگا

حج آپریشن24جولائی سے شروع ہوگا فائل فوٹو حج آپریشن24جولائی سے شروع ہوگا

 پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 24 جولائی سے ہورہا ہے جو 26 اگست تک جاری ر ہے گا۔

وزارت مذہبی امور نے شیڈول جاری کر دیا۔پہلی حج پرواز اسلام آباد سے مدینہ منورہ پہنچے گی۔حجاج کی واپسی کے لئے آپریشن 6ستمبر سے شروع ہو گا جو6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار عازمین سعودی عرب آئیں گے۔

عازمین حج اپنی پروازوں کا شیڈول وزارت کی ویب سائٹwww.hajjinfo.org پر دیکھ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store