وزیراعظم کی مون سون بارشوں کے تناظر میں فوری طور پر پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد نواز شریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ مون سون کی جاری بارشوں کے تناظر میں فوری طور پر پیشگی حفاظتی اقدامات کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مناسب اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔

انہوں نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ رکھنے اور ضرورت پڑنے پر ان کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store