عمران خان بھی سانحہ پارا چنار کے متاثرین کے ہم آواز

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بھی سانحہ پارا چنار کے متاثرین کے ہم آواز، کہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف بہاولپور گئے لیکن بلوچستان اور فاٹا کو بھول گئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں پاراچنار اور کوئٹہ دہشتگردی کے خلاف احتجاج جاری ہے وہیں سیاسی رہنماوں کی جانب سے مذمت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف سانحہ پارا چنار کے متاثرین کے ہم آواز بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کررہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان اور فاٹا کی احساس محرومی کو بڑھایا ہے،کیا نواز شریف بلوچستان اور فاٹاکے وزیراعظم نہیں ہیں؟ جبکہ کوئٹہ اور پاراچنار میں بھی ہمارے لوگ سوگ منا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store