امریکی انتظامیہ کابھارت کی زبان بولنا تشویش ناک ہے، چوہدری نثار

وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیر داخلہ چوہدری نثار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کا بھارت کی زبان بولنا تشویش ناک ہے۔

چوہدری نثار نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے سامنے معصوم کشمیریوں کی کوئی اہمیت نہیں ۔ امریکہ کا مودی سرکاری کی حمایت افسوس ناک ہے ۔ بھارت آزادی کی کوششوں کو دہشت گردی قرار دینے میں مصروف ہے۔

وزیرداخلہ بھارتی وزیراعظم کے دورہ بھارت کے موقع پر کشمیری حریت رہنما اور حزب المجاہدین کے سربراہ کو امریکہ کی جانب عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔

واضح رہے امریکا نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر پابندیاں بھی عائد کردیں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ سید صلاح الدین نے ستمبر 2016 میں کشمیر تنازع کے کسی پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ بننے کا عندیہ دیا تھا۔ جبکہ انہوں نے وادی کشمیر کو بھارتی فورسز کا قبرستان بنانے کے لیے کشمیریوں کو خودکش بمبار کی تربیت دینے کی بھی دھمکی دی تھی۔

install suchtv android app on google app store