جے آئی ٹی نے مریم نواز کو بھی طلب کر لیا، 5 جولائی کو اہم دستاویز ساتھ لانے کی ہدایت

پاناما لیکس جے آئی ٹی نے بلآخر وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو بھی طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادے اور کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ مریم نواز کو 5 جولائی کو دوپہر گیارہ بجے طلب کر لیا۔

مریم نواز کو اپنے ساتھ اہم دستاویز لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مریم نواز پاناما لیکس کے حوالے سے اپنا بیان بھی ریکارڈ کراوائیں گی۔ جے آئی ٹی کی جانب سے مریم نواز کو طلبی کیلئے جاری کردہ سمن پر عرفان نعیم منگی کے دستخط ہیں جو 25 جون کو جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کے علاوہ وزیرا عظم کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ حسین نواز کو 3جولائی جبکہ حسن نواز کو 4 جولائی کو پیش ہونے کے حوالے سے سمن جاری کیے گئے ہیں۔

حسین نواز اس سے قبل 5 بار جبکہ حسن نواز 2 بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store