آرمی چیف کا نشتراسپتال ملتان کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف کا نشتراسپتال ملتان کا دورہ، زخمیوں کی عیادت آرمی چیف کا نشتراسپتال ملتان کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نشتر اسپتال ملتان میں زخمیوں کی عیادت کی جب کہ آرمی چیف نے بروقت امدادی کارروائی کرنے والے کی کوششوں اور کردار کو سراہا.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نشتر اسپتال ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ آرمی چیف نے بروقت امدادی کارروائی کرنے والے کی کوششوں اور کردار کو سراہا، وی سی نشترمیڈیکل یونیورسٹی نے آرمی چیف کوزخمیوں کےعلاج کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے سول انتظامیہ کو فوج کے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کرائسز مینجمنٹ مشترکہ قومی ذمہ داری ہے جب کہ سول انتظامیہ کی مدد کیلیے فوج نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے عوامی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store