دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا: سربراہ پاک فضائیہ

ایئر چیف مارشل سہیل امان ایئر چیف مارشل سہیل امان

ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم کیا ہے اور دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے عید کا دن ایک آپریشنل بیس پر اہلکاروں کے ساتھ گزارا، اور ڈیوٹی پر موجود پائلٹس، ائیرمین، ٹیکنیشنز اور سویلینز سے ملاقات کر کے ان کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم امن پسند لوگ ہیں لیکن کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو اس کا بھر پور اندازمیں جواب دیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کو پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے بجائے اپنے ہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنی چاہیئے۔

install suchtv android app on google app store