چیئرمین عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے دہشت گردی کے واقعات اور بہاولپور حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ عید ایسا موقع ہے جب سارا خاندان اکٹھا ہوتا ہے، بچے خوش ہوتے ہیں، ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ گزشتہ 30 گھنٹوں میں ملک بھر میں دہشت گردی اور المناک سانحات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور بچوں پر کیا گزری ہوگی، ہمیں تمام جاں بحق افراد کے لیے دعا کرنی چاہیے، لواحقین کو اللہ صبر دے، اللہ سے دعا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہمارے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

عمران خان نے کہا کہ 15 سال سے پاکستان جن حالات سے دوچار ہے اللہ ان سے نجات دے، میرا ایمان ہے کہ اللہ ہماری دعائیں سنے گا۔

install suchtv android app on google app store