آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ سادگی سے عید منائی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی اور ان کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔

لائن آف کنٹرول پر ہونے والی نماز میں پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، سپہ سالار نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور سب سے گلے بھی ملے۔ سپہ سالار کو اپنے درمیان پاکر نوجوانوں نے مسرت کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔

لائن آف کنٹرول پر سارا سال فوجی جوان تعینات رہتے ہیں جہاں سے بیٹھ کر وہ دشمنوں کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی جارہیت کا بروقت جواب دیتے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store