وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ لندن مختصر کر دیا، وطن واپسی کا فیصلہ

 وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف

سانحہ احمد پور شرقیہ کے پیش نظر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنا دورہ لندن مختصر کرتے ہوئے آج ہی وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر اعظم جو لندن کے دورے پر تھے کو سانحہ احمد پور شرقیہ کے حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کی گئی اور انہیں حادثے کے تمام پہلوئوں سے آگاہ کیا ، افسوسناک اور المناک حادثے کے پیش نظر وزیر اعظم نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے  ۔

وطن واپسی پر وہ ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں دہشتگردی اور سانحہ احمد پور شرقیہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا ۔

install suchtv android app on google app store