جے آئی ٹی میں وقت ضائع کیا جارہا ہے یہ احتساب نہیں بلکہ مذاق ہے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف وزیراعظم محمد نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے احتساب کو مذاق قرار دے دیا۔ کہتے ہیں پاناما کا معاملہ سمجھ سے باہر ہے، جے آئی ٹی ارکان کو کہا تھا آپ کیا ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں،،یہ احتساب نہیں مذاق ہے۔

وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ارکان سے پوچھا کوئی کرپشن کا کیس ہے،ان کے پاس اس کا جواب نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پانامہ کیس نوازشریف نہیں نظریہ پاکستان کیخلاف سازش ہے، کیپٹن صفدر

انیس سو باہتر میں ہماری فیکٹری کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا، مجھے اپنی یا اپنے خاندان کی فکر نہیں ہے، صرف پاکستان کی فکر ہے بڑی مشکل سے معیشت کو پٹڑی پر ڈالا ہے، جے آئی ٹی میں ایسے لوگوں کو بلایا جاتا ہے جو ہمارے بدترین سیاسی مخالف ہیں،قوم ایک طرف جارہی ہے اور جے آئی ٹی دوسری طرف جارہی ہے،۔

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی کو شریف خاندان کا 1980ء سے ابتک کا ریکارڈ دے دیا: ایف بی آر

وزیراعظم نے نام لئے بغیر عمران خان پر تنقید کے گولے برسائے۔۔ کہتے ہیں سیاسی مخالفین تو الیکشن میں بہت بری طرح ہار گئے تھے،پہلے دھرنے میں کہا گیا الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، دھرنے کے باعث چینی صدر پاکستان نہیں آسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما عملدرآمد کیس: حکومتی نمائندے منظم مہم چلا رہے ہیں: سپریم کورٹ

محمد نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف ایکشن لیا، پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔

install suchtv android app on google app store