کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاناما جے آئی ٹی میں پیش

 کیپٹن ریٹائرڈ صفدر فائل فوٹو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے۔

جے آئی ٹی کے سربر اہ واجد ضیا کی زیر صدارت پاناما لیکس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاناما لیکس سے متعلق قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

دوسری جانب جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل اکیڈمی کے باہر تعینات ہے ۔ لیگی کارکنان بھی جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے موجود ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوچکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store