دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش ہے: جنرل باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیکورٹی سخت کرکے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن شروع کر دیے گئے ہیں جب کہ آپریشن دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، دشمن پاکستانی عوام کے عزم کے سامنے ناکام ہو گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دشمن ایسا کرنے میں ناکام ہوگا۔

install suchtv android app on google app store