وزیر اعظم کی ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد نواز شریف وزیراعظم محمد نواز شریف

وزیراعظم محمد نوازشریف نے جمعہ کے روز پارا چنار میں ہونیوالے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالوںکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: آئی جی آفس کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

انہو ں نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں اور کوئی مسلمان گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل اور متحدہ عزم کی بدولت یہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: پارا چنار میں دو دھماکوں میں 10 افراد جاں بحق، 50 زخمی

انہوں نے وفاقی اور صوبائی سطح کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس مذموم کارروائی میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی کہا کہ وہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرے۔

 

install suchtv android app on google app store