مجھے جے آئی ٹی پر پورا اعتماد ہے,کسی سے نا انضافی نہیں کرے گی: سینیٹر رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک فائل فوٹو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک

سینٹر رحمان ملک کہتے ہیں مجھے جے آئی ٹی پر پورا اعتماد ہے,کسی سے نا انضافی نہیں کرے گی، میں ہاکی کا کھلاڑی ہوں گول کروں گا۔

رحمان ملک سے تین گھنٹے تک تفتیش ہوئی اور پھر باہر آئے تو کہا پچھلے پندرہ دن سے میرے اور میری پارٹی کے خلاف پروپگینڈہ کیا جا رہا ہے، پارٹی نے میرے کہنے پر کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس کیس کو سیاسی نہیں بلکہ قانونی کیس سمجھ کر پیش ہوا ہوں،میں نے سچ پر مبنی ریکارٹ جے آئی ٹی کے روبرو پیش کیا ہے اور تمام دستاویزات کا حوالہ بھی فراہم کیا ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں یہاں کسی سے بدلہ لینے یا کسی کی حمایت کرنے نہیں آیا، اپنی رپورٹ کے ہر لفظ کی تصدیق کی ہے اور جہاں کمی تھی وہ بھی مکمل کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store