ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔

عمرے کی سعادت کے لئے مدینہ منورہ میں موجود وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بہیمانہ اقدام ہے۔

مزید جانئیے: کوئٹہ: آئی جی آفس کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پر عزم ہے، دہشت گرد عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں، اور یہ لوگ جلد انجام کو پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ظالمانہ حملے دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی مایوسی کا اشارہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store