پاکستان، قبرص پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقات میں قبرص کے حوالے سے ترکی کی پوزیشن کی حمایت کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیراعظم بنالی یلدرم سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے جب کہ ملاقات میں دونوں ملکوں کو درپیش چیلنجز کی مماثلت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید جانئیے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی فورمز پر حمایت پر ترک وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے جب کہ پاکستان ترکی کی بلا امتیازرنگ و نسل دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

اس موقع پر ترک وزیراعظم نے خطے اور مسلم دنیا میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔

واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ترک صدر طیب اردوان اور ترک وزیردفاع سے بھی ملاقات کی تھی۔

install suchtv android app on google app store