مجھے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے: رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک سینیٹر رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں مجھے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے، جے آئی ٹی ضرور جاؤں گا، حدیبیہ پیپر ملز کیس کی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہوں، جو سچ ہوگا وہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا۔

اسلا آباد میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہحدیبیہ پیپر ملز کیس کی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہوں، جو سچ ہوگا وہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں نے بیرون ملک سے تمام خط و کتابت ایف آئی اے افسر کی حیثیت سے لکھے، مجھے ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے، جے آئی ٹی ضرور جاؤں گا، آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان کوئی مک مکا نہیں ہے، بلاول بھٹو، آصف زرداری نے جے آئی ٹی پر کوئی ہدایت نہیں دی، اس مقدمے کی تمام تفصیلات جانتا ہوں اور جے آئی ٹی کو آگاہ کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لینا، میں وہی کہوں گا جو سچ ہے، میں قوم کو مایوس نہیں کروں گا، صرف حقائق بتاؤں گا، میثاق جمہوریت اور قانون کا کوئی لین دین نہیں ۔

install suchtv android app on google app store